Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان: کورونا وبا سے 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 78 اموات

شائع 30 مئ 2020 05:19am
فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک میں کورونا  کورونا کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ایک روز میں کورونا سے مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جو کہ نیا ریکارڈ ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 20 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح مجموعی طور پر پانچ لاکھ 32 ہزار 37 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 ہزار 429 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی مصدقہ مریضوں کی تعداد 66 ہزار 457 ہوگئی ہے جن میں سے 24 ہزار 131 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 24 ہزار 104، سندھ میں 26 ہزار 113، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 67، بلوچستان میں 4 ہزار 87 کیسز ، اسلام آباد میں کورونا کے 2 ہزار 192، گلگت بلتستان 660، آزاد کشمیرمیں 234 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث مزید 78 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو کہ ملک میں ریکارڈ ہے۔ ملک میں اب تک کورونا وبا سے ایک ہزار 395 اموات ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 445 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 427، پنجاب میں 439، اسلام آباد میں 23، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 46 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔